Ilyassawalgar

Saturday, 16 March 2019

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب سے 45 تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے
بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے اندر اطالوی سمندری حدود میں اسپین جانے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 افراد سوار تھے۔

حادثہ کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ تارکین مراکش کے راستے اسپین جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F6yonw

No comments:

Post a Comment