Ilyassawalgar

Monday, 10 September 2018

چوہدری سرور کا گورنر ہاؤس لاہور بھی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

چوہدری سرور کا گورنر ہاؤس لاہور بھی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس مری کوعوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس لاہور صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیےکھول دیا جائے گا، میں ڈیفنس میں اپنے گھر میں رہ رہا ہوں اور وہیں رہنا چاہتا ہوں، گورنر ہاؤس عوام کی ملکیت ہے اور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، ہم یہ تاثر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ملک صرف اشرافیہ کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سمیت تمام حکومتی عمائدین خود کو احتساب کیلئے پیش کریں گے، خود کوئی غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، ہم عوامی مسائل کو حل کرنےکی کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ گورنر سند عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے جس کے مخصوص حصے میں عوام کے آنے کے اوقات رکھے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N0083T

No comments:

Post a Comment