Ilyassawalgar

Sunday, 2 September 2018

اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع

اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع
اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے نامزد کردہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے کی تقسیم ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان آج شام اہم مشاورت ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سوا دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور رانا تنویر شامل ہوں گے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران صدارتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدراتی انتخاب کی مہم کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد لاہور پہنچ گیا جس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، نیر بخاری، قمر زمان کائرہ اور دیگر شریک۔

وفد پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرےگا جس کے بعد اسلام آباد میں بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرےگا۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان ہیں۔

اپوزیشن کی تقسیم سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LNixvm

No comments:

Post a Comment