Ilyassawalgar

Monday, 10 September 2018

پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے منسوب غلط ٹوئٹ پر معذرت کرلی

تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا جب کہ ٹوئٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائداعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیا گیا تھا۔

شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے اور ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہےکہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پر ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو غلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ غیر مصدقہ ٹوئٹ پر شہرام ترکئی کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CQ262n

No comments:

Post a Comment