Ilyassawalgar

Monday, 10 September 2018

’پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سے امداد لینا پڑتی ہے‘

’پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے‘
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سرکاری زمین، رہائش گاہوں کے 90 فیصد اعداد و شمار ملے ہیں، سرکاری زمین کی مالیت سے متعلق اعداد و شمار ہوش اڑا دینے کی حد تک حیرت ناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 34,459 کنال سرکاری زمین دیہی،17,035 کنال سے زائد شہری علاقوں میں ہے، صرف شہری زمین پر تعمیرات کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے، پاکستان جیسا ملک کیسے 300 ارب روپے ایک جگہ منجمد کرسکتا ہے؟

 

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wWmj14

No comments:

Post a Comment