
یمنی فورسز کا جیزان کے ساحل پر سعودی اتحاد کی جنگی کشتی پر میزائل سے حملہ، حملے کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے ساحل پر سعودی اتحاد کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز کے مطابق سعودی اتحاد کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہگیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی اتحاد کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو جیزان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمنی ماہی گيروں پر حملوں کے جواب میں سعودی اتحاد کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد نے اب تک دو سو بائیس یمنی ماہگیروں کو شہید جبکہ دو سو چھ کو زخمی کردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NFjhoc
No comments:
Post a Comment