Ilyassawalgar

Monday, 3 September 2018

وزیراعظم کی ایران،عراق جانے والے زائرین کی سیکیورٹی یقینی بنانےکی ہدایت

وزیراعظم کی ایران،عراق جانے والے زائرین کی سیکیورٹی یقینی بنانےکی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ محرم الحرام کے دوران ایران ، عراق اوردیگرمقدس مقامات پر جانے والے زائرین کی سیکیورٹی کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت اسلام آباد میں زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات سے متعلق ایک اجلاس میں دی۔

وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارات کیلئے جانیوالے زائرین کیلئے سیکیورٹی ا ورسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاک ایران سرحد پرزائرین کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر ز کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔عمران خان نے کہاکہ مستقبل میںزائرین کیلئے تمام متعلقہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے مستقل طریقہ کاروضع کیاجاناچاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oAd2qT

No comments:

Post a Comment