Ilyassawalgar

Monday, 3 September 2018

افغان وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون: امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

افغان وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون: امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی نے فون کیا جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wCg5TP

No comments:

Post a Comment