Ilyassawalgar

Sunday, 2 September 2018

سکردو میں جاری بین الاقوامی سرفہ رنگا کولڈ دیزرٹ کار ریلی اختتام پزیر

سکردو میں جاری بین الاقوامی سرفہ رنگا کولڈ دیزرٹ کار ریلی اختتام پزیر
سکردو میں جاری دوسری بین الاقوامی سرفہ رنگا کولڈ دیزرٹ کار ریلی اختتام پزیر ہو گئی۔

دفاعی چمپئین بابر خان نے اعزاز کی دفاع کر تے ہوئے ایک بار پھر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ خواتین ریسرز میں سلمیٰ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ڈیزرٹ موٹربائیک ریس ضیغم چوہان نے جیت لی۔

دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں رنگا رنگ کار ریلی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔

دفاعی چمپئین بابر خان نے سب سے کم وقت پچیس منٹ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے مسلسل دوسری بار ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

خواتین ریسرز میں سلمی خان نے سب سے کم وقت 37 منٹ 48 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ڈیزرٹ بائیک ریس نامور ملکی بائیکر ضیغم چوہان نے جیت لی۔

اس موقع پر سچ ٹی وی سے بات کرتے ہوئےکھلاڑیوں نے کار ریلی کو ایک بہترین سرگرمی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔

سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سرد صحرا میں قائم خیمہ بستی میں مقامی پکوانوں اور دستکاری نمونوں کی نمائش بھی دیکھی، اور مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پروزیر اعلی نےسرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی اور اس سے منسلک دیگر علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے ریلی کو آئندہ سال سے کولڈ ڈیزرٹ ریلی اور دیگر تقریبات کا دورانیہ تین سے بڑھا کر ایک ہفتے تک کرنے کی ہدایت کی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wBHtBh

No comments:

Post a Comment