Ilyassawalgar

Sunday, 2 September 2018

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کی ماڈل کے ظالمانہ قتل کی مذمت

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کی ماڈل کے ظالمانہ قتل کی مذمت
وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ماڈل انعم تنولی کے ظالمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے لاہور میں ماڈل انعم تنولی کے مبینہ قتل پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سید کلیم امام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایسے واقعات کوقتل کے بعد خودکشی کا رنگ دیکھنے میں آتا ہے، تفتیش میں تمام پہلو ملحوظ خاطررکھنے چاہئیں۔فواد چوہدری نے آئی جی پنجاب پولیس کو فنکاروں کی سیکیورٹی بہترکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ اپنے فن سے ملکی ثقافت دنیا میں متعارف کراتے ہیں جبکہ اس طرح کے واقعات آرٹسٹ کمیونٹی میں تشویش کا سبب بنتے ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنکاروں سے ایسے واقعات کی ترجیحی بنیادوں پرتفتیش ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی، متوفیہ دو ماہ قبل اٹلی سے واپس آئی تھی، پولیس قتل اور خود کشی کے پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wA6r41

No comments:

Post a Comment