Ilyassawalgar

Sunday, 2 September 2018

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی 17ستمبر کو ہوگی

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی 17ستمبر کو ہوگی
وزیر اعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار ہیں جن کی نیلامی رواں ماہ 17ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔

سادگی اور کفایت شعاری مہم میں وزیر اعظم عمران خان مثال بن گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں حکومتی سطح پر سادگی اختیار کرنے اور کفایت شعاری پالیسی کااعلان کی تھا۔

وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے اور گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیاتھا۔وزیراعظم ہاؤس کے بعد وفاقی وزارتوں میں یہی اقدام کیا جائے گا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔

نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو، 4 جدید مرسیڈیز بینز، 16 ٹویوٹا کرولا،ایک ہنڈا، 3 سوزوکی اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی شامل ہیں

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگثری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے گزشتہ روز گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے۔

ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں، ماضی میں سارک کانفرنس اور ڈونر کانفرنس کے لیے بھاری رقوم پر کرائے پر گاڑیاں لی گئیں تھیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LUgA0o

No comments:

Post a Comment