دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ اور یورپی یونین کے عالمی انتخابی مبصرین نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مسلسل دو جمہوری حکومتوں کی مدت کی تکمیل اور نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے ساتھ مضبوط جمہوریت کی جانب اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےدفتر خارجہ کےترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل طاقت کے وحشیانہ استعمال، تسلط اور نہتے کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتوں کی عکاس ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انتخابی مبصرین نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vwtU4H
No comments:
Post a Comment