نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجا جلال اور سیکرٹری جنرل فتح اللہ سمیت دیگر رہنماوں کی موجودگی میں ان رہنماوں نے شمولیت کا اعلان کیا. شمولیت کے بعد تمام مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجا جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کی پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیات جو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے وابسطہ تھے تحریک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں. انہوں نے عمران خان اور تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ہے.
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سںنئر نائب صدر شمس الحق لون جنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے ہم گلگت میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں. ہم وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی فلور انکوائری کی جائے. انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ میں اج اس فورم میں عمران خان کے نئے ویژن اور سوچ کو سلام کرتا ہوں.اسی وجہ سے پاکستان میں لوگوں نے عمران خان کو اپنا ووٹ دیا اور تبدیلی کی بنیاد رکھی. عمران خان پر پوری قوم نے اعتماد کیا اور جیت یقینی بنائی. آج ہم بھی ان پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں. حالات جیسے بھی ہوں عمران خان کے سیاسی مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے.
پریس کانفرنس سے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی محمد شفاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 40 سال سے پیپلزپارٹی کے لئے قربانیاں دیں بھٹو کے دور سے میں پیپلز پارٹی کا کارکن رہا.پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اور ہم بھی آج اس میں شامل ہو رہے ہیں. ہم نے راجا جلال اور دیگر تحریک انصاف کے رہنما کی داعوت پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی. ہم ضلع استور میں تحریک انصاف کو سب سے بڑی جماعت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے. پاکستان کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے خان صاحب گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی لائیں گے.
گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کو دور کرنے کےلئے ہم عمران خان کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں، ہم تحریک انصاف کو استور سمیت گلگت بلتستان میں مضبوط بنائیں گے. محمد طارق سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت آنے کے بعد گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو مشکلات بڑھ گئی ہیں. وفاق میں تحریک انصاف کو کمزور کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کے حالات خراب کر رہی ہے. میں تقریباً پندرہ بیس سال سے پیپلزپارٹی سے وابسطہ رہا ہوں. آج پیلزپارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں. تحریک انصاف ایک ایسی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے جس سے پوری قوم کو امیدیں وابسطہ ہیں.عمران خان کے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے ویژن پر ہم ان کی جماعت سے متاثر ہوئے ہیں.
عمران خان ایک ایماندار اور محب وطن ہے اس لئے ہم نے ان پر اعتماد کیا. ایڈوکیٹ سمیع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اس وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت کر رہا ہوں کہ گلگت بلتستان کے ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہو سکے. ہم گلگت بلتستان کی عوام اس وقت تحریک انصاف کے مشکور ہونگے کہ وہ گلگت بلتستان کے حقوق کی آواز بلند کریں گے. سنئیر صحافی عالم نور حیدر نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ لگا وہ نعرہ گلگت بلتستان میں بھی لگانے جا رہے ہیں. گلگت بلتستان ستر سال سے ایشوز اور محرومیوں کا شکار رہا ہے. اج بھی گلگت بلتستان دہشتگردوں کے نرغے میں ہے.
ہم امید کرتے ہیں عمران خان گلگت بلتستان سے مورثی سیاست کو ختم کر کے نیا پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی لائیں گے. تحریک انصاف کے رہنما فتح اللہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں جو دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں.
چلاس میں ڈی سی آفس پر حملہ ہوا آج پولس پر حملہ ہوا، چیف جسٹس نے دیامر بھاشا ڈیم کی بات کی تو اب وہاں حالات خراب کئے جا رہے ہیں، متواتر تین ایک ہی طرح کے حملے ہونا وزیر اعلی گلگت بلتستان کے بیانات اور باتوں پر سوالیہ نشان ہے. تین سال سے گلگت بلتستان کو لوٹنے والے وزیر اعلی کو قوم کھبی معاف نہیں کرینگے. ہم مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ مینڈیٹ کا خاتمہ نہیں کریں گے. کل کو یہ بہانے نہ کریں کہ ہمیں موقعہ نہیں دیا گیا. عمران خان کا جع مشن تھا ادارے کو آزاد کرنا لازمی ہے اس ہر وہ عمل کروائیں گے. گلگت بلتستان میں قراقرم بورڈ کو ختم کر کے فیڈرل بورڈ کے حوالے کیا ہے اسے ہم نہیں مانتے۔
سات اٹھ سو ملازمین کا مسلہ اور تیس کروڑ کا ریونیو ختم ہو جائے گا. گلگت بلتستان کے معاملات کو فٹبال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے. وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صاحب اپنے آقاوں کے اشاروں سے نکلیں. اور گلگت بلتستان کے عوام کو مسائل حل کریں. ہم آج تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام رہنماوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Mgd8Bm
No comments:
Post a Comment