Ilyassawalgar

Wednesday, 8 August 2018

عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت

عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت
قطر کے امیر نے چیئرمین تحریکِ انصاف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دورہ قطر کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو ٹیلیفون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں قطر کے امیر عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرنے کو تیار، پاکستان اور قطر کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کے وزیرِاعظم بننے سے معاملات مزید بہتر اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمیم بن حمد سے کہا کہ پاکستان قطر کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔

یو این ڈی پی پریذیڈنٹ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان کی عمران خان سے ملاقات

دوسری جانب یو این ڈی پی پریذیڈنٹ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان نیل بوہنے نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی، اس موقع پر نیل بوہنے نے کہا کہ یو این ڈی پی نے پختون خواہ میں صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا۔وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں۔

نیل بوہنے کا کہنا تھا کہ اندرونی طور پر بے گھر آبادی کی فاٹا میں آبادکاری میں بھی معاونت میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہم فاٹا کے پختونخوا میں انضمام سے پیدا شدہ مشکلات کے حل میں حکومت کی مدد میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

یو این ڈی پی پریذیڈنٹ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں 60 فیصد کی وجہ ڈائریا بنتا ہے۔ یو این ڈی پی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالنا چاہتی ہے

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی یو این ڈی پی کی معاونت چاہیں گے۔ غربت میں خاتمے قانون کی بالادستی فراہمی آب اور فاٹا کے پختونخوا میں انضمام جیسے اشوز پر یواین ڈی پی کی معاونت درکار رہے گی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے یو این ڈی پی کے صدر کے نمائندے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OmUOUG

No comments:

Post a Comment