Ilyassawalgar

Wednesday 1 August 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نجی اسکولوں کو گرما کی تعطیلات میں فیس وصولی کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نجی اسکولوں کو گرما کی تعطیلات میں فیس وصولی کی اجازت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں کو طلبا سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے 18 مئی کو نجی اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے روک دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے معاملہ واپس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آج نجی اسکولوں کو طلبا سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصولی کیس کی از سر نو سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے نجی اسکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا سے فیس وصولی کو درست قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں سندھ ہائی کورٹ نے بھی نجی اسکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت کو فیسوں میں اضافے کے لیے دوبارہ جائزہ لے کر قوانین بنانے کا حکم دیاتھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OvSfQK

No comments:

Post a Comment