Ilyassawalgar

Saturday, 11 August 2018

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
پاکستان میں اسلامی مہینے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند آج نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 12 اگست کی شام کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

اگر آج چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ ہوگی۔

عید الاضحیٰ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔

سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے-



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w0m7fQ

No comments:

Post a Comment