Ilyassawalgar

Saturday, 11 August 2018

سوڈا یا سافٹ ڈرنکس خاموش قاتل کی طرح ہیں

سوڈا یا سافٹ ڈرنکس خاموش قاتل کی طرح ہیں
ہفتے میں صرف 2 کپ سوڈا پینا ہی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، ان مشروبات کو پینا خون کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دیگر متعدد امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

پاکستان میں ان میٹھے مشروبات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ چکا ہے.

اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ نوجوانوں کی تو طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

یعنی کھانے کے وقت اگر ان مشروبات سے منہ موڑنا ہوسکتا ہے.

کہ مشکل ہوجاتا ہو اور یہ حقیقت بھی سب کو معلوم ہے کہ سوڈا کوئی صحت بخش مشروب نہیں۔

تحقیق کے مطابق درحقیقت آپ کو جسمانی طور پر خود کو نقصان پہنچانے کے لیے زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے کی ضرورت نہیں، خصوصاً جب بات ذیابیطس ٹائپ ٹو کی ہو۔

طبی جریدے جرنل آف دی اینڈوکرائن سوسائٹی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں 5 مرتبہ ان مشروبات کو پینا خون کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دیگر متعدد امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جو قابل فہم بھی ہے۔

مگر انتہائی کم مقدار بھی کسی طرح جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے صرف 2 کپ سوڈا پینا ہی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھا دیتا ہے.

ایک کین سافٹ ڈرنکس میں ڈیڑھ کپ مشروب ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 45 سے 74 سال کی عمر کے 43 ہزار سے زائد افراد کا تجزیہ کیا گیا جو ذیابیطس یا کسی اور مرض کا شکار نہیں تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس سے بھی کم مقدار میں اس میٹھے مشروب کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تو اگر آپ زندگی میں اس خاموش قاتل مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ سوڈا کا استعمال کم از کم کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OsZgB3

No comments:

Post a Comment