Ilyassawalgar

Wednesday, 8 August 2018

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئی جی سندھ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 7 ستمبر 2017 کے حکم کے مطابق اے آئی جی پولیس کراچی رینج کے افسر مشتاق مہر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشتاق مہر کی جگہ ایڈیشنل آئی جی فائنانس ڈاکٹر امیر شیخ کو کراچی پولیس کا چارج دے دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OhxVSi

No comments:

Post a Comment