پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانوی حکومت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔
تھومس ڈریو نے کہا کہ تعلیم سے محروم 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کیلئے ڈیفیڈ پاکستانی حکومت کی مدد کرے گی اوربرطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔
عمران خان نے برطانوی حکومت کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے جب کہ ہم منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n4tLl8
No comments:
Post a Comment