شہرکے سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 11 جولائی کو آؤٹ فال روڈ سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور سیوریج کے پانی میں مسلسل2 ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی چیلنج ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جون اور جولائی میں لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور 6 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں لاہورکے تمام علاقے شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KlRpmj
No comments:
Post a Comment