Ilyassawalgar

Thursday 2 August 2018

نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں جب کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاؤس میں قیام پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تقریب حلف برداری میں غیرملکی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AwOPKF

No comments:

Post a Comment