Ilyassawalgar

Saturday, 11 August 2018

ہیئر کلر کی زندگی بڑھانے میں مددگار آسان طریقے

ہیئر کلر کی زندگی بڑھانے میں مددگار آسان طریقے
بالوں پر رنگ یا کلر کروانا خاص طور پر باہر سے سستا نہیں پڑتا مگر اس کا دورانیہ بڑھانے کے لیے آپ کو کچھ زیادہ خرچہ نہیں کرنا پڑتا۔

ایک ویب سائٹ ہیلتھ ڈاٹ کام کی جانب سے ہیئر کلر کے دورانیے کو طویل تر کرنے کے حوالے سے 7 سادہ طریقے بتائے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی بالوں کو رنگتے ہیں.

تو درج ذیل ٹپس کو اپنا کر دیکھیں آپ کو خود ان کے فائدے کا احساس ہوگا اور ہاں ان طریقوں سے بالوں کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا مہنگے ہیئر کلر کو بہت جلد صاف کردیتا ہے. تو اس سے بچنے کے لیے ایک دن کا وقفہ دے کر بالوں کو شیمپو سے دھوئیں.

ہیئر کلر میں موجود کیمیکلز بالوں کو مسام دار اور خشک کردیتے ہیں، تو انہیں نرم اور صحت مند رکھنے کے لیے ہفتے میں ایک بار شیمپو سے دھونے کے بعد اچھے کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ اگر بال گھنے ہیں تو بالوں کی جڑوں کے قریب اسے لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔

ٹھنڈے پانی سے نہانا بالوں کی بیرونی سطح کو قریب رکھ کر ہیئر کلر کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔

اگر تو آپ شاور لینے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ پانی میں موجود منرلز بالوں کے رنگ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں.

اگر ان سے بچنا چاہتے ہیں. تو شاور ہیڈ میں فلٹر کا اضافہ کرکے آئرن اور دیگر منرلز سے بالوں کو ہونے والے نقصان سے بچا سکتے ہیں.

۔سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں بالوں کی سطح پر اثرانداز ہوکر ہیئر کلر کو اڑا سکتی ہیں، تو اس سے بچنے کے لیے شدید دھوپ میں باہر نکلتے ہوئے سر پر ٹوپی پہن لیں یا ان شعاعوں سے تحفظ دینے والے ہیئر اسپرے کا استعمال کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nvznW0

No comments:

Post a Comment