Ilyassawalgar

Saturday, 11 August 2018

گجرانوالہ: تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کی کرسی سے دُرگت بنا دی

گجرانوالہ: تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کی کرسی سے دُرگت بنادی
صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے ایک نجی اسکول میں تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ بیچ بچاؤ کی کوشش میں خاتون سمیت تین اساتذہ بھی زخمی ہو گئے۔

سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسکول میں عقیل نامی ٹیچر نے تنخواہ نہ دینے پر پرنسپل اعجاز یوسف کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے 3 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ ملزم عقیل نے تنخواہ نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔

سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KJhsEr

No comments:

Post a Comment