Ilyassawalgar

Saturday, 11 August 2018

سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت

سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت
بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بھارتی سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان بھارتی عوام کو بہترجانتے ہیں، انھوں نے بھارت میں کافی وقت گزارا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کامیابی کے بعدعمران خان سے بات ہوئی، انھوں نے مجھ سے پوچھا حلف برداری کیلئے آرہے ہیں تو میں نے مصروفیت کے باعث حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، ان کو کئی سال سے جانتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھا موقع ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے ذاتی دوست ہیں۔

اس سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھونے عمران خان کی جانب سے حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت اعزاز ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MDiZh3

No comments:

Post a Comment