جاپان میں امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہواجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے پہاڑی جنگلات میں بکھرا ہوا پایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہیلی کاپٹر Bell 412 نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے راستوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vzzHHK
No comments:
Post a Comment