درابن ژوب روڈ پر سیکورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔
شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔
حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w4Ue6u
No comments:
Post a Comment