Ilyassawalgar

Wednesday 1 August 2018

فلپائن؛ گاڑی دھماکے سے تباہ 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

فلپائن؛ گاڑی دھماکے سے تباہ 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک
فلپائن کے جنوبی علاقے میں وین میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع باسیلان جزیرے کے شہر لمیتان کی چیک پوسٹ پر فوجیوں نے تلاشی کے لیے وین کو روکا تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 5 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں، واقعے میں ملوث وین ڈرائیور کا تعلق ابو سیاف گروپ سے بتایا جارہا ہے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ozc4qE

No comments:

Post a Comment