ملک میں پانی کا ذخیرہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد کم ہوگیا، ارسا کے مطابق اس وقت پانی کا ذخیرہ 62 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ دریائوں میں پانی کی سطح نیچے آتی جا رہی ہے۔
ارسا کے مطابق اس وقت ملک میں پانی کا ذخیرہ 62 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جو گذشتہ سال سے 44 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ملک میں پانی کا ذخیرہ 1 کروڑ 15 لاکھ ایکڑ فٹ تھا، گذشتہ دس برس کے دوران پاکستان میں پانی کا اوسط ذخیرہ 98 لاکھ ایکڑفٹ رہا جو اس طرح کے ذخیرے کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہے۔
ارسا کے مطابق تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ ایکڑ فٹ اور منگلا میں 17 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پاکستان کو فوری طور پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے جو ہماری مجموعی ضرورت کو پورا کرسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kl27tq
No comments:
Post a Comment