Ilyassawalgar

Friday, 10 August 2018

گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

گلگت کے علاقے کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے
گلگت کے علاقے کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگردی مارا گیا۔ گلگت پولیس کے مطابق ایک زخمی پولیس اہلکار کو مقامی لوگوں نے گلگت شہر پہنچا دیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت گلگت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے چوکی پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کارہ نالہ میں پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد مارا گیا ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی الرٹ ہے، حکومتی رٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم تعلیم دشمن شر پسندوں نے داریل، تانگیر، چلاس، تھور اور ہڈور میں 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ جبکہ 2 سکول دھماکے سے اڑا دئیے تھے۔

مقامی لوگوں اور پولیس حکام کے مطابق چلاس شہر میں واقع گرلزاسکول رونئی اور گرلز اسکول تکیہ کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا جب کہ اسی تحصیل کے دو علاقوں ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز اسکولوں کو آگ لگائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OpjXxR

No comments:

Post a Comment