انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 387 ہو گئی ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرے لمبوک میںیہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کی شام آیا تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vEbGPI
No comments:
Post a Comment