پولیس نے نوازشریف کی متوقع پیشی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا شروع کردیاہےجبکہ میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کیلئے کمرہ عدالت لے جایا جاسکے گا۔
پولیس ذرائع نے بتایاہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتربندگاڑی کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا جائے گاجبکہ قافلے میں جیمرز والی گاڑی اورایمبولینس بھی شامل ہوگی۔
نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اطراف میں 500سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔کمرہ عدالت اوراحاطے میں داخلہ صرف فراہم کئے جانے والے ناموں کی لسٹ پرہی ہوگا۔
میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کیلئےکمرہ عدالت جاسکے گی۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک سے احتساب عدالت نمبر 2 کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق احتساب عدالت نمبر ایک کی کارروائی جہاں سے رکی ہے وہیں سے ہی کورٹ نمبر دو جاری رکھے۔
حکم نامے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےنواز شریف کی نیب ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فلیگ شپ انویسٹمنٹ اورالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتے۔
دونوں ریفرنسز کی سماعت اب احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کریں گے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OtCNUq
No comments:
Post a Comment