Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

عمران خان کو جتوانے کیلئے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے،خورشید شاہ

عمران خان کو جتوانے کیلئے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے،خورشید شاہ
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو جتوانے کیلئے 35 سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو جتوانے کیلئے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے، یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں بھی لگائے گئے،یوسف رضا گیلانی، رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں میں پنکچر لگائے گئے۔

مسلم لیگ (ن) نےانتخابات 2018 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پی سی او کےتحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کو جوڈیشل کمیشن کاحصہ بنایا جائے۔ جس میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے شکایات درج کروائیں گی۔

(ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کے تمام واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن میں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز شامل ہوں۔ جوڈیشل کمیشن میں تمام سیاسی جماعتیں شکایات درج کرائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ دھوکا دینے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن تاریخ کا متنازع ترین الیکشن تھا۔ اناڑی حکومت ملک کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔ اسمبلیوں میں جانے نہ جانے کا فیصلہ آج اے پی سی میں کریں گے۔ جبکہ مشاہدللہ نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ مل کر تحریک بھی چلانا پڑی تو چلائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K7H6lS

No comments:

Post a Comment