آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین چیف آف اسٹاف ایڈمرل نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ادمیر سوبرینو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی پھول بھی چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برازیلین چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OwMjqS
No comments:
Post a Comment