Ilyassawalgar

Tuesday, 31 July 2018

نوازشریف کی رپورٹ میں ان کے بیرون ملک علاج کی کوئی تجویز نہیں: شوکت جاوید

 شوکت جاوید
نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہےکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ انہیں علاج کیلئے باہر بھیجا جائے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں کی ہدایات پرپمز اسپتال میں رکھا گیا ہے، جب تک ڈاکٹرز کہیں گے نوازشریف اسپتال میں رہیں گے۔

انہوں نےکہا کہ نواز شریف نے اسپتال جانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ہر طرح کا علاج موجود ہے، پاکستان میں دل کے امراض کا بھی بہت اچھا علاج ہوتا ہے، میڈیکل رپورٹ میں ایسی تجویز نہیں آئی کہ نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا جائے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی رپورٹیں بہتر ہیں اور مرض کی ہسٹری بنوانا آج کل کوئی مشکل کام نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ki0exw

No comments:

Post a Comment