Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

پاکستانی سفیرعلی جہانگیر کا دورہ پینٹاگون، امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس سے ملاقات

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا پینٹاگون کا دورہ اور وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پینٹاگون کا دورہ کیا اور وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات کی۔

پاکستان کی درخواست پر کی گئی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی جہانگیر صدیقی نے 30 مئی کو پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا تھا۔

چارج سنبھالنے کے فوری بعد امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ ارکان کے نام لکھے گئے خط میں علی جہانگیر صدیقی نے تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دُور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بڑی بہتری کی گنجائش ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Arj4mn

No comments:

Post a Comment