شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پنجاب میں حکومت سازی اوروفاق میں اپوزیشن کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کررہے ہیں۔
شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات جاری ہے جب کہ وہ پیپلزپارٹی کے وفد سےبھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نوازشریف سےملاقات اور ان کی صحت دریافت کرنے کے لیے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع نےبتایا کہ شہبازشریف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں قومی اسمبلی میں حلف لینے اور مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سمیت پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ankyhf
No comments:
Post a Comment