Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

یونان میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 91 ہو گئیں

یونان میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 91 ہو گئیں
یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 91 ہو گئی ہے جب کہ 25 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھنز کے قریب سمندری تفریحی مقام کنیٹا پر لگنے والی آگ سے خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے 25 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ادارے کے حکام کے مطابق مرنے والوں میں چار غیرملکی بھی شامل ہیں جن کی شناخت کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جھلس کے ہلاک ہونے والے 28 افراد کی شناخت کے لیے ان کے اعضاء کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 23 جولائی کو ایتھنز کے قریب واقع کنیٹا کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے تیز ہوا کے جھونکوں کے باعث بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

برسلز میں واقع ریسرچ سینٹر کے ڈیٹابیس کے مطابق سن 1900 کے بعد یہ یورپ میں آگ لگنے کا بدترین واقعہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M3CrTX

No comments:

Post a Comment