Ilyassawalgar

Tuesday, 31 July 2018

تمام جماعتوں کے ممبران کی کُل تعداد 7 اگست کو واضح ہوجائیگی، الیکشن کمیشن

تمام جماعتوں کے ممبران کی کُل تعداد 7 اگست کو واضح ہوجائیگی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز نے فارم 49 پر حتمی سرکاری نتائج مرتب کر لیے جس کے بعد 7 اگست کو تمام جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 4 اگست تک انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اخراجات کے گوشوارے موصول ہونے پر جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اگست تک اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نوٹیفکیشن روک لیا جائے گا جب کہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کُل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھر قائد ایوان (وزیراعظم) کا چناو کریں گے۔

یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 116، مسلم لیگ ن کو 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OtiCXz

No comments:

Post a Comment