بھارتی ریاست راجستھان میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تاہم ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچی2روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی تاہم گزشتہ رات بچی کی لاش گھر کے پاس سے ملی، والدین نے بتایا کہ ثقافتی تہوار منانے کے بعد ان کی بچی گھر کے باہرکھیل رہی تھی اور اسی دوران ہی وہ لاپتہ ہو گئی۔
دوسری جانب پولیس نے کہا کہ بچی کی لاش گھر سے تقریباً200 میڑ دور سے ملی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ضلع جھلاور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آنند شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی جبکہ فارنسک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو تحقیقات میں مدد دے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LvguAR
No comments:
Post a Comment