Ilyassawalgar

Tuesday, 31 July 2018

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے سمری بھی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک بڑھانے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔

 

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mYKbLK

No comments:

Post a Comment