Ilyassawalgar

Tuesday 31 July 2018

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پردہ خانہ شریف میں گشت کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت غلام عباس اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول غلام عباس ڈی ایف سی جبکہ محمد بشیر ڈی ایس بی کے اہلکار تھے۔ ڈیف ایف سی اور ڈی ایس پی پولیس کے اسپیشل برانچز ہیں جو سفید کپڑوں میں ملزمان کی شناخت اور اطلاع فراہم کرتی ہے، ڈی ایف سی تھانے کی سطح پر جبکہ ڈیف ایف سی ضلع سطح پر فعال ہوتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mXmxiM

No comments:

Post a Comment