گزشتہ روز جاری ہونے والی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاک، زمبابوے سیریز کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھاگیا، قومی اوپنر نے افریقی ملک کیخلاف پانچ میچز کی سیریز میں 515رنز بناکر اپنی اہمیت منوالی تھی،اس میں گرین شرٹس کیلیے پہلی ڈبل سنچری کا کارنامہ بھی شامل رہا، اس کاوش پر فخر نے ایک ہی جست میں 8 درجے کی چھلانگ لگاکر16ویں پوزیشن لے لی، اس سے قبل زمبابوے سے سیریز کے تین ابتدائی میچز کی تکمیل پر 17 جولائی کو جاری ہونے رینکنگ میں فخر 24ویں نمبر پر تھے۔
فخر نے چوتھے میچ میں 210 ناٹ آؤٹ اور پانچویں ون ڈے میں 85 رنز بناکر انھوں نے مزید آٹھ درجے بہتری پالی، بابر اعظم نے ایک درجے بہتری ملنے پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، انگلش اوپنر جوئے روٹ ایک قدم پیھچے ہٹنے پر تیسرے نمبر پر چلے گئے، ویرات کوہلی بدستور نمبرون ہیں، روہت شرما چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، روز ٹیلر چھٹے، ڈی کک ساتویں، فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نویں اور شیکھردھون بدستور ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔
فخر کے ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی حالیہ رینکنگ میں نمایاں بہتری پائی، نوجوان اوپنر نے ابتدائی تین میچز میں 70 درجے کی چھلانگ لگائی ، دو اختتامی میچز کے بعد انھیں مزید 51 درجے بہتری لیکر 43ویں پوزیشن پالی، پانچ میچز کی مکمل سیریزکے اختتام پر22 سالہ امام الحق121 پوائنٹس لے لیے، سیریز میں امام نے 395 رنز بنائے، جس میں تین سنچریاں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز مین 2-1 سے کامیابی سمیٹنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال، شکیب الحسن ، محمود اللہ اور مشرفی مرتضیٰ کونمایاں بہتری حاصل ہوئی۔
آخری ون ڈے میں سنچری بنانے والے تمیم نے مجموعی طور پر 287رنز اپنے نام درج کرائے، لیفٹ ہینڈ اوپنر نے 4 درجے کی جمپ لگاکر کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن حاصل کرلی، اس سے قبل وہ 15 ویں نمبر تک پہنچ پائے تھے، شکیب نے سیریز میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 190رنز جوڑے، وہ 3 سیڑھی اوپر چرھتے ہوئے 26ویں نمبر پر آگئے، چار درجے ترقی نے محمود اللہ کو بیٹنگ میں 38ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا۔
شکست سے قطع نظر ویسٹ انڈین بیٹسمین شائی ہوپ 5 درجے ترقی کے بعد 45 ویں نمبر پر آگئے، شمرون ہیٹمائر 77 درجے بہتری پاکر59ویں نمبر پر پہنچ گئے، کرس گیل نے 66ویں پوزیشن حاصل کرلی، انھیں 12 درجے ترقی ملی۔ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبروں پر برقرار رہے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔
بولنگ میں پاکستانی اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر فہیم اشرف نے بلندی کی جانب سفر جاری رکھا، دونوں بولرز نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں 9،9 وکٹیں اپنے نام کیں، سیریز سے قبل 53ویں پوزیشن پر موجود شاداب اب ترقی پاتے ہوئے 31ویں نمبر پر آگئے، انھیں 22 درجے بہتری ملی، فہیم اشرف اب آگے بڑھتے ہوئے 79 ویں نمبر پر پہنچ گئے، سیریز سے قبل وہ 149ویں نمبرپر تھے، بھارتی پیسر جسپریت بمرا بدستور نمبرون ہیں، افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور پاکستانی پیسر حسن علی نے تیسری پوزیشن پر قدم جمارکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، عمران طاہر ساتویں، عادل رشید آٹھویں، کیگاسو رباد نویں اور یزویندر چاہل دسویں نمبر پر ہیں۔
بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ 8 درجے بہتری ملنے کے بعد 19ویں نمبرپر فائز ہوگئے، ویسٹ انڈیز کے ایشلے نرسے 25 درجے بہتری کے بعد 38 اور دیویندرا بشو31 درجے آگے بڑھ کر92ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔
آل راؤنڈرز میں پاکستانی اسٹار محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، افغان کرکٹر محمد نبی نے ایک درجے بہتری ملنے کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بنگلہ دیشی شکیب الحسن بدستور نمبرون ہیں، کیوی کرکٹر مچل سینٹنر چوتھے اور اینجیلو میتھیو حسب سابق پانچویں نمبر پر رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LwE4wZ
No comments:
Post a Comment